قوم لداخ میں فوجیوں کی قربانی یاد رکھے گی ، صدر اور وزیراعظم کا بیان

   

نئی دہلی ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رامناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے لداخ کی گلوان وادی میں چین کے ساتھ جھڑپ میں ہندوستانی فوجیوں کی قربانی کو خراج پیش کیا۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک کرنل کے بشمول 20 فوجی چین کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوئے۔ صدر نے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ تمام جنہوں نے اپنی جانیں لداخ کی وادی میں قربان کردیں انہوں نے ہندوستانی مسلح افواج کی عظیم روایات کو سربلند رکھا ہے۔ وزیراعظم نے آج کوروناوائرس پر چیف منسٹروں کے ساتھ ورچول کانفرنس کے دوسرے روز اپنے ابتدائی ریمارکس میں کہا کہ ملک کیلئے یکتا اور اقتداراعلیٰ کی بہت اہمیت ہے۔ انہوں نے شہید فوجیوں کے احترام میں کانفرنس کے آغاز پر چند منٹ کی خاموشی منائی۔