قیدیوں کی رہائی کیلئے ایم پی جے تلنگانہ کی اعانت کریں

   

حیدرآباد۔ 7 اپریل (راست) موؤمنٹ فارپیس اینڈ جسٹس، ایم پی جے (تلنگانہ) کی 2008ء سے، ریاست کی مختلف جیلوں سے ایسے نادار اور مستحق مردو خاتون قیدیوں کی رہائی کا کام جاری ہے، جنہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو، اپنی قید کی میعاد مکمل کرچکے ہوں لیکن جرمانے کی رقم ادا نہ کر پانے کی وجہ سے جیل ہی میں قید ہوں۔ ان کے علاوہ عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں کے غریب، بے سہارا بیوی بچوں کی بھی معقول مالی مدد کی جاتی ہے اور زیر دریافت بے قصور اور مجبور قیدیوں کی ضمانت منظور ہونے پر ان کا مالی تعاون کرکے انہیں ضمانت پر رہا کروایا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے دفتر ایم پی جے پرانی حویلی حیدراباد پر صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے تک ملاقات کی جاسکتی ہے یا فون 040-24503818 یا موبائل 9010320638 پر ربط کریں۔