لارڈ رام کی جائے پیدائش نیپال ہے، اصل ایودھیا نیپال میں ہے، لارڈ رام نیپالی تھے: نیپال وزیر اعظم کا دعویٰ

,

   

کھٹمنڈو(نیپال): وزیر اعظم نیپال کے پی شرما اولی نے دعوی کیا کہ اصل ایودھیا ہندوستان میں نہیں ہے بلکہ نیپال میں ہے اور لارڈ رام کی جائے پیدائش جنوبی نیپال کے تھوری علاقہ ہے۔ لارڈ رام ہندوستانی نہیں بلکہ نیپالی تھے۔ کھٹمنڈو میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ایک نیپالی شاعر بھنوبھکتا کے یوم پیدائش کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حقیقی ایودھیا نیپال کے تھوری علاقہ میں ہے لیکن ہندوستان نے دعوی کیا کہ لارڈ رام کی جائے پیدائش ہندوستان ہے۔ بیرگنج کے قریب واقع مقام تھوری اصل ایودھیا ہے جہاں لارڈ رام پیدا ہوئے تھے۔ نیپالی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہندوستان میں ایودھیا کے بارے میں ایک زبردست تنازعہ پایا جاتا ہے لیکن ہمارے ایودھیا میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔

YouTube video

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دشرتھ (لارڈ رام کے والد) نیپالی حکمراں تھے اور یہ فطری بات ہے کہ ان کے فرزند رام نیپال میں پیدا ہوئے تھے۔بی جے پی قوی ترجمان وجے سونکر شاستری نے کے شرما اولی کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی بائیں بازو جماعتوں نے بھی عوام کے عقیدہ کے ساتھ کھلواڑ کیا تھا او رنیپال کے کمیونسٹوں کو بھی عوام اسی طرح مسترد کردیں گے جس طرح ہندوستان میں کیا گیا تھا۔