لاری جھونپڑی میں گھس گئی ‘ باپ اور شیر خوار بیٹی ہلاک

   

حیدرآباد۔/9 جون، ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ مٹو گوڑہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تیز رفتار لاری جھونپڑی میں گھس جانے سے باپ و شیر خوار بیٹی ہلاک ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ پیارے لال کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے روزگار کیلئے شہر منتقل ہوا تھا اور یہاں مزدوری کرتا تھا۔ وہ افراد خاندان کے ساتھ محوخواب تھا کہ لاری گھس پڑی جس کے نتیجہ میں پیارے لال اور اس کی دو سالہ شیر خوار لڑکی شراونتی برسر موقع ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا۔