لاطینی امریکہ کورونا کا نیا مرکز برازیل میں 24 گھنٹوں میں 1262 اموات

   

برازیلیا۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) برازیل نے کہا ہے کہ منگل کو اس کے ہاں ایک بار پھر ایک دن میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بنا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے 1262 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 31 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ تعداد امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں اب تک 18 لاکھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔برازیل میں وائرس پھیلنے اور اموات بڑھنے کے باوجود اس کے صدر جائر بولسونارو وبا کی سنگینی کو یہ کہہ کر مسترد کرتے آئے ہیں کہ یہ ایک معمولی سے فلو سے زیادہ کچھ نہیں۔