لاک ڈاؤن نہ کرنے کا میرا فیصلہ درست تھا : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن : صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس وباء پھوٹ پڑنے کے بعد امریکہ میں لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا میرا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔ انہوں نے ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن کے سفیروں کے ریمارکوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی صحت ادارہ نے اب یہ تسلیم کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آخری راستہ لاک ڈاؤن تھا ۔ اس سے کئی ممالک کی سیاحت پر برا اثر پڑا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او پر چین کا غلبہ تھا اس لئے وہ ہر چیز غلط طریقے سے کرنے لگا ۔ صدر امریکہ نے مزید کہا کہ ڈبلیو ایچ او کو سب سے زیادہ امداد امریکہ ہی دیتا ہے۔