لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ،43لاکھ روپئے کا جرمانہ

   

سہارنپور۔4اپریل(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود سہارنپور میں گاڑیوں پر بے وجہ گھومنے والوں پر انتظامیہ نے 4323000 روپئے کا جرمانہ وصول کیاہے ۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے سنیچر کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 4174 گاڑیوں کا چالان اور 869گاڑیوں کی سیز کر کے جمعہ کو 43لاکھ 23 ہزار روئے کا جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔