لاک ڈاؤن کی وجہہ سے پریشان حال لوگوں کے لئے سلمان خان نے بھیجا راشن۔ ویڈیو

,

   

نئی دہلی۔ عوام کی جانب سے’ان دان‘ چیالنج کو تسلیم کرنے کا زوردینے کے بعد میگا اسٹار سلمان خان نے بڑی فرخدالی کامظاہرہ کرتے ہوئے پریشان حال لوگوں کے لئے راشن کی بھاری مقدار بھیجی ہے تاکہ کرونا وائرس کی وجہہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

سلمان خان نے ویڈیو شیئر کیا
مذکورہ ’بھارت‘ کے اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں لیولیا ونٹر‘ جاکلوین فرنانڈیز کے ہمراہ دیگر ٹرک میں راشن کا سامان بھر رہے ہیں۔

مذکورہ ’سلطان‘ کے اداکار نے ویڈیو کا کیپشن لکھا کہ”تعاون کے لئے شکریہ‘ شکریہ آپ سب کو جاکلوین فرنانڈیز‘ ونٹرکے علاوہ دیگر کے نام بھی انہوں نے تحریر کئے۔

لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے پنویل میں اپنے فارم ہاوز میں بجرنگی بھائی جان اپنے بھتیجے نیروان خان او ر فیملی کے دیگر ممبرس کے ساتھ مقیم ہیں
خان جو سوشیل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اپنے مداحوں کو سوشیل میڈیا ہینڈلس کے ذریعہ ترغیب دے رہے تھے

۔منگل کے روز سلمان خان نے لوگوں کو ’ان دان‘ کے لئے زوردیا اور کہاکہ وہ سی او وی ائی ڈی19کی وجہہ سے لاک ڈاؤن میں پھنسے ہوئے غریبوں کی مدد کریں۔

خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنے دوقریبی دوستوں کی تصویریں شیئر کی جو ضرورت مندوں کے لئے راشن پیاکٹس کی تیاری کررہے ہیں