لاک ڈاؤن کی وجہ سے پونگل تہوار پر سناٹا

   

چنئی : تمل ناڈو حکومت نے کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ اس دوران چار روزہ پونگل فیسٹیول کا رنگ پھیکا رہا۔ اتنا ہی نہیں ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے کنوم پونگل(پونگل کا آخری دن) فیسٹیول کے موقع پر ریاست میں دکھائی دینے والے خوبصورت نظارے میں غائب رہے ۔عام طور پر فیسٹیول پر سمندری ساحلوں ،تفریحی پارکوں،چڑیا گھروں اور دیگر سیاحتی مقامات پر لوگوں کی بھیڑ دیکھنے کو ملتی ہے ۔لیکن پچھلے سال کی طرح اس سال بھی لوگوں کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہنا پڑا۔مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پر سناٹا پسرا رہا،بسیں اور آٹو سڑکوں سے غائب رہے۔