لاہور میں وکلا کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

   

اسلام آباد: لاہور کے جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف وکلا کے احتجاج پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلا پر دہشتگری کے مقدمات کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے باہر احتجاج پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔لاہور بار ایسوسی ایشن کی ریلی لاہور ہائی کورٹ پہنچی، اس موقع پر وکلا نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس پر پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی وکلا کو گرفتار کرلیا۔بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے لاہور ہائی کورٹ کی عمارت کا مرکزی دروازہ بند کردیا اور رکاوٹیں کھڑی کردیں۔