لبنان کی براہ بیروتمزید امداد

   

بیروت : لبنان کی مدد کیلئے سعودی عرب سے گیارہواں طیارہ جمعرات کو بیروت پہنچ گیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق ریاض کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا لیبر پارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام
واشنگٹن : امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی حکمران جماعت لیبرپارٹی پر انتخابی مہم میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے بعض ارکان کملاہیریس کی حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر اپنے ارکان کی حمایت میں سامنے آگئے، ان کا کہنا تھا کہ لیبر ارکان اپنے اضافی وقت میں حصہ لے رہے ہیں۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی حکمراں جماعت لیبرپارٹی نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی مارگن مک سوینی کو امریکا کے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے خرچ پر بھیجا تھا۔