للن سنگھ کے بیان کے بعد نتیش اور تیجسوی کے تعلقات میں تلخی؟۔

,

   

للن سنگھ نے پیر کے روز دعوی کیاتھا کہ نتیش کمار2025تک چیف منسٹر رہیں گے اور عظیم اتحاد کا 2025اسمبلی انتخابات کے لئے چیف منسٹر چہرے کا انتخاب اب تک نہیں ہواہے۔


پٹنہ۔ جے ڈی یو کے صدر للن سنگھ کے اس بیان کے بعد کہ 2025کے لئے لیڈرکے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے‘چیف منسٹر بہار نتیش کمار او ران کے نائب تیجسوی یادو کے درمیان میں سب کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے۔منگل کے روز انہوں نے باپو سبھا ساگر میں منعقدہ کسان سمگھم کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جہاں سے ریاست کے دونوں قائدین کے درمیان میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہونے کا اشارہ ملا ہے۔

مذکورہ پروگرام جس کو 11بجے صبح شروع ہونا تھا‘ اور نتیش کمار اپنے وقت پر پہنچ گئے اور ان کے لئے محفوظ رکرسی پر بیٹھ گئے۔ وہاں دیگر منسٹران اور عہدیدارون بھی موجود تھے مگر ان کے بازو میں لگی ڈپٹی چیف منسٹر کی کرسی خالی تھی۔

پروٹوکال کے مطابق ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو کو چیف منسٹر سے قبل آنا تھا مگر کسان سمگھم میں یہاں نتیش کمار صحیح وقت پر پہنچ گئے اور تیجسوی یادو نہیں ائے۔ نتیش کمار وقتا فوقتا اس داخلے کی طرف دیکھ رہے تھے کہ اایا تیجسوی یادو آرہے ہیں۔

ایک وقت میں وہ برہم ہوگئے اور ایک کسان پر برہمی کااظہار کیا جو شہہ نشین سے مشورے دے رہا تھا اور انگریزی الفاظ کااستعمال کررہا تھا۔ آخر کار تیجسوی 1بجے کے قریب موقع پر پہنچے اور ان کے لئے محفوظ کرسی پر بیٹھ گئے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ جان بوجھ کر تیجسوی تاخیر سے پہنچے تاکہ للن سنگھ کے بیان کے بعد نتیش کمار کو ایک پیغام دے سکیں۔للن سنگھ نے پیر کے روز دعوی کیاتھا کہ نتیش کمار2025تک چیف منسٹر رہیں گے اور عظیم اتحاد کا 2025اسمبلی انتخابات کے لئے چیف منسٹر چہرے کا انتخاب اب تک نہیں ہواہے۔

للن سنگھ کے بیان کے بعد جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے ایک قدم آگے بڑھے او ردہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ نتیش کمار نہ صرف2025میں بہار کی قیادت کریں گے بلکہ 2030میں بھی کریں گے۔

للن سنگھ کا بیان اس وقت سامنے آیاجب اپنی سیاسی وراثت تیجسوی کے سپرد کرنے کی بات کااعلان نتیش کمار نے کیاتھا جس کی مخالفت میں جے ڈی یو کی ابتدائی رکنیت سے اوپیندر کشواہا نے استعفیٰ پیش کیا۔ نتیش کمار نے متعدد مرتبہ اس بات کااعلان کیاہے کہ 2025میں عظیم اتحاد کاچیف منسٹر چہرہ تیجسوی یادو ہوں گے۔