لنگم پیٹ کی دو مساجد کیلئے قیمتی اراضی وقف

   


محمد معین احمد قادری ایڈوکیٹ کی قابل تقلید فراخ دلی
یلاریڈی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کی معروف و بلالحاظ مذہب و ملت خدمت گذار شخصیت محمد معین احمد قادری ہائی کورٹ ایڈوکیٹ جو ایک عرصہ دراز سے منڈل سے سماجی و مذہبی خدمات کے لئے کافی مشہور ہیں ایسے میں قادری ایڈوکیٹ نے لنگم پیٹ کی شاہراہ پر موجود 400 گز گراں قدر اراضی جو غیر مسلم افراد کی ملکیت تھی اسے خرید کر اپنے بچوں محمد مفید احمد قادری اور محمد مثبت احمد قادری کے نام یلاریڈی رجسٹرار آفس میں آج رجسٹری کرواکر اس 400 گز اراضی کو 200 گز لنگم پیٹ کی جامع مسجد کو اور 200 گز اراضی قادریہ مسجد آر ٹی سی بس اسٹانڈ کے لئے وقف کروادیا۔ اب ان مساجد کو گرانقدر اراضیات ملکیت کے طور پر دیئے۔ جناب محمد معین احمد قادری نے مستقبل کے لئے ان مساجد کو خود کفیل بنانے کی غیر معمولی راہ ہموار کردی ہے۔ قادری ایڈوکیٹ کے فراخدلانہ اس فیصلہ پر جامع مسجد کمیٹی صدر محمد فاروق، مسجد قادریہ کمیٹی کے صدر محمد عبدالوہاب نے اظہار تشکر کیا اور ان کے حق میں دعائیں دیں۔ واضح رہے کہ ایڈوکیٹ قادری بلالحاظ مذہب و ملت بے لوث خدمات کے لئے عرصہ دراز سے غیر معمولی مشہور ہیں۔ اللہ سے دعا ہے یکہ انہیں خیر و عافیت سے رکھے اور قوم کی اس طرح خدم کا جذبہ ہمیشہ برقرار رکھے۔