لنگم پیٹ کے تانڈہ میں امبیڈکر کے نام پر کتب خانہ کا قیام

   

یلاریڈی /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کتب خانہ طلباء کیلئے معلومات کا خزانہ ہے کہہ کر ضلع ڈی ای او راجو نے کہا ۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے ممباجی پیٹ تانڈا میں جدید کتب خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ کتب خانہ کا تانڈا میں قیام عمل میں لایا جانا ضلع بھر میں یہی پہلی بار ہے ۔ اس کیلئے تعاون کرنے والے حضرات کی انہوں نے ستائش کی اور کتب خانہ کا نام امبیڈکر رکھے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ۔ ویسے بھی ڈیویژن بھر میں امبیڈکر کتب خانہ کہیں نہیں ہے ۔ اس موقع پر ایم ای او راما سوامی لائبئریرین نریش ، سرپنچ لکشمی ایم پی ٹی سی ، سراون ، بلرام ، اے ایس آئی پرکاش اور تانڈا کی عوام موجود تھی ۔ .

بودھن کی سلمس بستیوں میں مچھردانوں کی تقسیم
بودھن /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس کے سینئیر قائد کیپٹن کروناکر ریڈی نے بودھن شہر کے مضافات میں واقع دیہی علاقوں کے سلمس بستیوں میں رہائش پذیر مزدور پیشہ افراد اور دس سال سے کم عمر بچوں کے سرپرستوں میں مچھردان تقسیم کئے ۔ اس موقع پر کیپٹن کروناک ریڈی نے میڈیا سے کہا کہ مچھروں کے کاٹنے سے آئے دن معصوم بچے ملیریا ، ڈینگو و دیگر موسمی امراض سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ مچھروں سے بچاؤ کیلئے مچھردانوں کا استعمال بے حد ضروری ہے ۔ کیپٹن ریڈی کی سلمس بستیوں میں اور ہر مقامی نوجوانوں سے گلپوشی کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر کیپٹن کے ہمراہ سابقہ رکن بلدیہ خواجہ فیاض الدین ، راج شیکھر و دیگر کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکن بھی موجود تھے ۔