لڑائی دوسرے روز بھی جاری

   

غزہ پٹی : اسرائیلی افواج حماس کے عسکریت پسندوں کو پیچھے دھکیلنے کے لیے دوسرے روز بھی جنگ لڑ رہی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق اتوار کو دوسرے روز بھی غزہ اور اسرائیلی علاقوں میں جنگ جاری ہے۔ ہفتہ کو غزہ کا محاصرہ توڑتے ہوئے حماس کے عسکریت پسندوں نے قریبی اسرائیلی آبادیوں پر اچانک حملہ کر دیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی شہری ا?بادی پر بمباری کر کے متعدد عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔