لڑکی کے لاپتہ ہونے کی شکایت پر عدم کارروائی

   

سب انسپکٹر حبیب نگر معطل ‘ انسپکٹر کو میمو جاری
حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) معین آباد میں نوجوان لڑکی کی جھلسی ہوئی نعش کے معاملہ نے نیا موڑ اختیار کرلیا ‘ لاپرواہی پر ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا اور اسٹیشن ہاوز آفیسر کو میمو جاری کیا گیا ۔ لڑکی کی شناخت کرلی گئی ۔ اس معاملہ کو قتل تصور کیا جارہا تھا ۔ تاہم پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ لڑکی نے خودسوزی کی ۔ لڑکی کی شناخت 22 سالہ تحسین بیگم کی حیثیت سے کرلی گئی جو 8 جنوری سے لاپتہ تھی ۔ لڑکی کا تعلق ملے پلی سے بتایا گیا ۔10 جنوری کو لڑکی کے بھائی کی شکایت کے باوجود حبیب نگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔ سب انسپکٹر بھانو پرکاش ریڈی نے لاپرواہی سے کام لیا اور ایس ایچ او بھی بے پرواہ رہا ۔ لڑکی کی شناخت کے بعد تحقیقات میں لاپرواہی کا کمشنر پولیس نے سخت نوٹ لیا ۔ خود حبیب نگر پولیس اسٹیشن پہونچے اور برہمی کا اظہار کیا ۔ کمشنر نے فوری سب انسپکٹر کو معطل کردیا اور انسپکٹر کو میمو جاری کردیا ۔ ایک فارم لینڈ پر دستیاب لڑکی کی جھلسی ہوئی نعش کی دستیابی پر معین آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا ۔ چار دن بعد اس لڑکی کی شناخت ہوئی ۔ اس دوران معین آباد پولیس حیدرآباد، سائبرآباد و رچہ کنڈہ میں گمشدہ شکایتوں کا جائزہ لے رہی تھی لیکن حبیب نگر پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی اور نہ ایف آئی آر درج کیا گیا تھا ۔ لڑکی اپنے مکان میں بحث و تکرار کے بعد گھر سے چلی گئی تھی ۔ ع