لکھنوی مٹن چانپ

   

اجزا : بکرے کی چانپیں 16 عدد، پیاز سلائس کاٹ لیں ایک عدد، ادرک پیسٹ 1/2 چائے کا چمچہ، لہسن پیسٹ 1/2 چائے کا چمچہ،مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، تیل ایک کپ، دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے، ہلدی پاؤڈر1/2 چائے کا چمچہ، بادام پسے ہوئے ایک کھانے کا چمچہ، چھوٹی الائچی چارعدد، لونگ پانچ عدد، دار چینی تین اسٹک، ہرا دھنیا،ہری مرچ،ادرک حسب ضرورت، پیاز تلی ہوئی دو کھانے کے چمچے گارنشنگ کیلئے، کیوڑہ ایسنس چند قطرے۔
ترکیب :ایک پتیلی میں تیل گرم کریں۔پیاز ڈالیں‘لائٹ براؤن ہو جائے تو الائچی‘دار چینی اور لونگ ڈال کر فرائی کریں۔اس کے بعد ادرک لہسن پیسٹ ڈال دیں اور اچھی طرح بھوننے کے بعد چانپیں ڈال دیں۔چمچہ چلاتے ہوئے نمک‘ہلدی‘سرخ مرچ اور دھنیا پاؤڈر ڈال دیں۔بھوننے کے بعد اتنا پانی ڈالیں کہ چانپیں گل جائیں۔جب چانپ گل جائیں تو پسے ہوئے بادام ڈال دیں۔پانچ منٹ دم پر رکھنے کے بعد کیوڑہ ایسنس ڈالیں۔تلی ہوئی پیاز‘ہرا دھنیا‘ہری مرچ اور ادرک سے گارنش کر کے سرو کریں۔