لیبیا نیشنل آرمی کا طرابلس میں حملہ ،تاحال345 افراد ہلاک

   

قاہرہ ۔یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) طرابلس میں باغی فیلڈ مارشل خلیفہ حفتار کی لیبیا نیشنل آرمی (ایل این اے ) کے حملہ میں 345 افراد ہلاک اور 1652اور زخمی ہو چکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منگل کو یہ بات کہی۔28 اپریل تک طرابلس میں 345 افراد ہلاک اور 1652 زخمی ہوچکے ہیں۔ علاقے کے مختلف دواخانوں میں تعینات ڈبلیو ایچ او کے کارکنان نے 140 سے زیادہ لوگوں کی سنگین سرجری کی ہیں۔لیبیا میں 4 اپریل کو جدوجہد اس وقت شروع ہوئی جب حفتار نے اپنے فوجیوں کو لیبیا کے دارالحکومت میں پیش قدمی کرنے کا حکم دیا. اس کے بعد 7 اپریل کواقوام متحدہ کی حمایت والی جی این اے فوج نے جوابی کارروائی کا اعلان کر دیا۔لیبیا میں 2011ء سے معمر قذافی کو اقتدار سے بے دخل کرنے اور ان کے مارے جانے بعد سے ہنگامہ برپا ہے ۔اس کے بعد سے ملک دو مخالف حکومتوں کے درمیان تقسیم ہو گیا ہے ۔