مالیا و دیگرنے بینکوں کو 18 ہزار کروڑ روپئے لوٹادیئے :مرکزی حکومت

   

نئی دہلی : مفرور تاجروں وجئے مالیا ، نیرو و مودی اور مہول چوکسی نے بینکوں کو 18 ہزار کروڑ روپئے کی رقم لوٹادی ہے ۔ مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو یہ بات بتائی ۔ جس کی بنچ مختلف عرضیوں کی سماعت کررہی ہے ۔ یہ عرضیاں منی لانڈرنگ کیسوں کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو دیئے گئے وسیع تر اختیارات سے متعلق ہیں ۔ مرکز نے کہا کہ ہندوستان میں 4700 پی ایم ایل اے کیسوں کی ای ڈی تحقیقات کررہا ہے اور جملہ رقومات جن کا عدالتوں میں تصفیہ ہونا ہے ، 67 ہزار کروڑ روپئے ہیں ۔