مالی مسائل اور خرابی صحت پر تین افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/28 جون، ( سیاست نیوز) خرابی صحت، مالی و نجی مسائل کے سبب پیش آئے خودکشی کے علحدہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی۔ چندا نگر ، پیٹ بشیرآباد اور کاچی گوڑہ حدود میں تین افراد نے خودکشی کرلی۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ سائی ناتھ ریڈی جو نیتا جی نگر علاقہ کے ساکن آر ریڈی کا بیٹا تھا اس نے کولڈرنک میں دیگر اشیاء کو ملاکر اس کا استعمال کرلیا اور خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سائی ناتھ ریڈی نجی مسائل سے پریشانیوں کا شکار تھا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق48 سالہ سائیلو چندیتا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اڑیسہ کا متوطن بتایا گیا ہے جو دولہ پلی کے علاقہ میں رہتا تھا ، پولیس نے کل رات بے ہوشی کے عالم میں سائیلو کو اس کے مکان سے برآمد کیا اور ہاسپٹل میں شریک کروایا جو فوت ہوگیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس شخص نے زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 50 سالہ راجو یادو جو پیشہ سے خانگی ملازم نمبولی اڈہ علاقہ میں رہتا تھا ایک سال سے اس شخص کی صحت مسلسل حراب تھی جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔