مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ دو علحدہ واقعات میں دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /9 اپریل ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 41 سالہ انجیا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ منی کنڈا علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ پرساد ریڈی جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ایل بی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شدید مالی پریشانیوں سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔