ماوسٹ کے شبہ میں سرپنچ کی گرفتاری کی مذمت

   

کانگریس قائدین کی ڈائرکٹر جنرل پولیس سے ملاقات
حیدرآباد۔ کانگریس کے ایک وفد نے ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے ملاقات کی اور کوتہ گوڑم ضلع کے پولی گونڈالا گائوں کے سرپنچ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا اور رکن اسمبلی جگاریڈی کے علاوہ اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار نے یادداشت پیش کی اور کہا کہ سرپنچ ایس چلپتی کا مائوسٹوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس نے مائوسٹوں سے روابط کے شبہ میں انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ وہ پولی گونڈالا موضع کے سرپنچ ہیں اور مقامی عوام کی بہتر خدمات میں مثبت ریکارڈ رکھتے ہیں۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ سرپنچ پابند قانون شہری ہیں اور انہوں نے کبھی بھی مائوسٹوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیا۔ بھٹی وکرامارکا نے سرپنچ کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا اور گرفتاری کی مذمت کی۔