ماویسٹوں کی جانب سے ڈرونس کا استعمال ‘ دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکام

   

حیدرآباد 18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) ماؤسٹوں کی جانب سے سی آر پی ایف کے خلاف ڈرون کے استعمال پر مرکز نے دیکھتے ہی گولی مارنے احکام جاری کئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ مرکزی ایجنسیوں نے پتہ لگایا کہ چھتیس گڑھ ضلع سکما میں ماؤسٹ، سی آر پی ایف کیمپ پر ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔ سی آر ایف کے کشٹارام اور پلوڈی کیمپ پر دو ڈرون اڑتے دکھائی دیئے جس کے بعد مرکزی دستوں نے چوکسی اختیار کرلی۔ کیمروں کی نشاندہی کے بعد سی آر پی ایف کو احکامات جاری کئے جائیں گے ، کسی بھی مشتبہ شئے کو دیکھنے پر گولی مارکر گرایا جائے ۔