ماویسٹوں کے بند ‘ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس

   

حیدرآباد۔ پولیس نے بتایا کہ تلنگانہ میں ماویسٹوں کی جانب سے معلنہ بند پرامن رہا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ ماویسٹوں نے انقلابی شاعر ورا ورا راو کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بند کا اعلان کیا تھا ۔ ماویسٹوں کا مطالبہ یہ بھی ہے کہ جنگلات کے علاقہ سے گرے ہاونڈز کو ہٹالیا جائے ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ بند کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا ہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا ہے ۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سی پی آئی ماویسٹوں کے پانچ ارکان کمارم بھیم آصف آباد ضلع کے جنگلاتی علاقہ میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔