ماں کی ڈانٹ پر کمسن طالبہ کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ میں ایک کمسن طالبہ نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی والدہ کی جانب سے نصیحت کرنے اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے پر دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ دبیر پورہ پولیس کے مطابق 13 سالہ ھدیٰ خاتون جو دبیر پورہ علاقہ کے ساکن عمران خاں بس ڈرائیور کی بیٹی بتائی گئی ہے یہ لڑکی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کھیل میں مصروف رہتی تھی اس بات سے اس کی والدہ شدید ناراض تھی جس نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور کھیل کود سے باز رہنے کی نصیحت کی ۔ اس سے لڑکی دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے گھر میں والدین کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاکر خودکشی کرلی۔ ھدیٰ کے والد ڈیوٹی اور والدہ رشتہ دار کے ساتھ ہاسپٹل گئی تھیں۔ پولیس دبیر پورہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔