مایاوتی : مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حمایت واپس لینے کی دی دھمکی

,

   

لکھنوء: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس سے حمایت واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔ مایاوتی نے بی ایس پی کی حمایت والی کانگریس حکومت سے بی جے پی کی حکومت میں 2؍اپریل 2018کو ہوئے بھارت بند کو لیکر درج کرائے گئے مقدموں کو واپس لئے جانے کی مانگ کی ہے۔ مایاوتی نے پریس ریلیز جاری کر کہا ہے کہ یہ مقدمے سیاسی اور نسل پرستی کے چلتے درج کرائے گئے تھے اور ان میں معصوم لوگوں کو پھنسایا گیا ہے۔ مایاوتی نے کہا ہے کہ اگر راجستھان اور مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت نے مقدمے واپس نہیں لئے تو انکی پارٹی اپنی حمایت واپس لے لے گی۔

واضح ہو کہ بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد حکومت بنانے کے لئے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا تھا۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے میں محض 2سیٹوں سے پیچھے رہ گئی تھی۔ حالانکہ کانگریس آزاد امیدوار وں کی حمایت سے حکومت بنانے میں قابل تھی۔ لیکن پھر بھی مایاوتی نے حکومت بنانے کے لئے کانگریس کو حمایت دینے کا اعلان کیا تھا۔