مبینہ منی لانڈر نگ معاملے میں ای ڈی نے نواب ملک کو کیاگرفتار

,

   

ممبئی۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے مہارشٹرا کے وزیراقلیتی امور نواب ملک کو چہارشنبہ کے روز ایک مبینہ منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ جو مفرور سرغنہ داؤد ابراہیم اور اس کے ساتھ کی سرگرمیوں سے تعلق کے ضمن میں گرفتار کیاہے۔

صبح 8بجے سے ساوتھ ممبئی کے بلارڈ اسٹیٹ کے ای ڈی دفتر میں پانچ گھنٹوں سے زائد وقت تک چلی پوچھ تاچھ کے بعد 62سالہ این سی پی لیڈر کوتحویل میں لے لیاگیاہے۔

مذکورہ عہدیداروں نے کہاکہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ(پی ایم ایل اے) کے تحت ان کا بیان قلمبند کیاگیا اور ان ہی دفعات کے تحت ان کے جوابات میں ٹال مٹول کرنے کی وجہہ سے گرفتار کیاگیاہے۔

ان کی پارٹی نے کہاکہ صبح 6بجے ای ڈی نے انہیں ان کے گھر سے گرفتارکیاہے۔

داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ معاملے کے ضمن میں ای ڈی کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد مذکورہ این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہاکہ ”وہ گرفتارکرسکے ہیں مگر ڈرا نہیں سکتے۔ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے“۔