متحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر

,

   

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ یہودیوں کی عبادت گاہ ”سیناگوگ“ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یو اے ای کے مقامی میڈیا کے مطابق ”سینا گوگ“ عبادگاہ کی تعمیر کا کام اگلے برس سے شروع ہوگا اور یہ دو سال میں مکمل ہوجائے گا۔ اس عبادت گاہ کے قیام کا مقصد مسلمان اکثریتی ملک متحدہ عرب امارات میں مختلف مذاہب کیلئے برداشت اور راوداری کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں چرچ‘ مندر‘ اور گردوارہ موجود ہے تاہم یہودیو ں کی پہلی عبادت گاہ موجود نہیں تھی۔ یو اے ای میں سرکاری طور پر کوئی یہودی عبادت گاہ نہیں ہے۔ یہودی خانگی طور پر ایک مکان کو عبادت گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب سرکاری طور پر عبادتگاہ کی تعمیر کی جارہی ہے۔ یہودیوں کے لئے سینا گوگ کی تعمیر ابو ظہبی میں ابراہمک فیملی ہاؤز کمپلکس میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں تاہم متعد مرتبہ اسرائیلی سیاست داں مختلف بین الاقوامی تقاریب میں شرکت کیلئے متحدہ عرب امارات آتے رہتے ہیں۔