مجھے اپنے فیصلہ پر کبھی افسوس نہیں ہوگا: دھرما سینا

   

کولمبو ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں متنازعہ فیصلہ کی وجہ سے سری لنکائی امپائر کمارا دھرما سینا پر تنقید کی جارہی ہے لیکن انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی اپنے فیصلہ پر افسوس نہیں ہوگا جبکہ آئی سی سی اُس وقت میرے فیصلے کی ستائش بھی کی تھی ۔ کھیل کے دوران نافذ کئے جانے والے قانون 19.8 کی روسے جب دو بیٹسمین اس طرح کی حالت میں آتے ہیں جو فیصلہ میں نے کیا، وہ صحیح تھا۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران نیوزی لینڈ کے فیلڈر مارٹن گپٹل نے گیند تھرو کی تو اس وقت انگلش بیٹسمین بین اسٹروک اور عادل رشید ایک دوسرے کو عبور کرچکے تھے جو دوسرا رن تصور کیا جائے گا۔ دھرما سینا کے اس فیصلے کی وجہ سے انگلینڈ کو جہاں تین گیندوں میں 9 رنز بنانے تھے، وہیں اسے کامیابی کیلئے 2 گیندوں میں 3 رنز بنانے باقی تھے حالانکہ ہونا ایسے چاہئے تھا کہ انگلینڈ کو آخری 4 رنز کی ضرورت تھی۔ دھرما سینا نے اپنے اس فیصلے پر افسوس نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔