‘مجھے گرفتار نہیں، اغوا اور قتل کرنا چاہتے ہیں’: عمران خان

   

اسلام آباد : عمران خان کا کہنا ہے کہ پولیس کا ‘اصل مقصد’ انہیں گرفتار کرنا نہیں بلکہ ‘اغوا اور قتل کرنا’ ہے۔ سابق وزیرِاعظم کی گرفتاری کی کوششیں آج بھی جاری ہیں عمران خان نے اپنے حامیوں سے حکومت کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کی اپیل کی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کی کوششیں آج صبح بھی جاری ہیں، پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی زمان پارک پہنچ گئی۔عمران خان نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ پولیس کا اصل مقصد انہیں اغوا اور قتل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، ”گرفتاری کا دعویٰ واضح طور پرڈرامہ ہے، کیونکہ اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔
عمران خان کی گرفتاری ایک روز کیلئے ملتوی
اسلام آباد : پاکستانی ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا آپریشن مزید ایک روز کے لیے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس عدالتی حکم سے فی الحال عمران خان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے۔گزشتہ روز عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پہنچنے والی پولیس کو پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے پرتشدد مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ بعد میں عدالت نے یہ آپریشن ایک روز کے لیے ملتوی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔عمران خان کے قریبی ساتھی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کو جمعہ تک ملتوی کر دیا ہے۔