محبت میں ناکامی پر انجینئرنگ طالب علم کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک انجینئرنگ کے طالب علم نے خودکشی کرلی۔ چیتنہ پولیس پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ انیل جو آر کے پورم علاقہ کے ساکن آنند کا بیٹا حیات نگر کے ایک انجینئرنگ کالج میں بی ٹیک سال سوم میں زیرتعلیم تھا۔ یہ لڑکا اسی کالج میں زیرتعلیم ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا اور دونوں شادی کا ارادہ کرچکے تھے۔ تاہم لڑکی کے والدین اس شادی سے راضی نہیں تھے اور اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔