محبت کے نام پر جنسی استحصال کرنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) شادی میں ملاقات کے بعد لڑکی کو محبت کے جال میں پھانسکر اس کا جنسی استحصال کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق ایک 18 سالہ طالبہ کی شکایت پر یہ کارروائی کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ طالبہ جو کاروان علاقہ میں رہتی تھی ۔ ان کا تعلق محبوب نگر سے بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکی کی پہچان اس کی بہن کی شادی میں 23 سالہ انور نامی نوجوان سے ہوئی ۔ جو کاٹے دھن علاقہ کا ساکن ہے ۔ اس نے 6 ماہ قبل لڑکی کو محبت کی پیشکش کی اور لڑکی نے اس کو قبول بھی کرلیا ۔ کلثوم پورہ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق انور نے اس طالبہ کو اپنی والدہ سے ملانے کے بہانے مکان طلب کیا اور اس لڑکی کے ساتھ زبردستی کی اور اس کے بعد اس نے لڑکی کا جنسی استحصال کیا اور گذشتہ چند روز سے اجنبی جیسا سلوک کرنے لگا اور لڑکی کے استفسار پر اسے ڈرا دھمکانے لگا کہ وہ لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر کو سوشیل میڈیا پر وائرل کردے گا ۔ گھر والوں کو اس بات کا علم ہونے کے بعد انہوں نے لڑکی کے ذریعہ پولیس میں شکایت کروائی ۔ پولیس کلثوم پورہ مصروف تحقیقات ہے۔