محبوبہ مفتی کو اننت ناگ جانے سے روک دیاگیا

,

   

محبوبہ مفتی کے ہائی سکیورٹی والے گوپکار سڑک کے گھر کے مرکزی داخلہ کو پولیس نے مقفل کردیا۔
سری نگر۔ جموں او رکشمیر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی کو اننت ناگ جانے سے روک دیا ہے۔

محبوبہ مفتی کے ہائی سکیورٹی والے گوپکار سڑک کے گھر کے مرکزی داخلہ کو پولیس نے مقفل کردیااور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ان کے مقرر دورے سے انہیں روکنے کے لئے احکامات کی تعمیل میں موبائیل بنکر گاڑی سامنے کھڑا کردی ہے۔

پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی(پی ڈی پی) جس کی قیادت مفتی کرتی ہیں جمعہ کے روز کشمیر میں سکیورٹی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر لفٹنٹ جنرل منوج سنہا کے استعفیٰ کی مانگ کی۔

منتخبہ طور پر ایک کشمیری پنڈت فارمیسی مالک‘ ایک غیر مقامی اسٹریٹ ونڈر‘ ایک سکھ اسکول پرنسپال اور درج فہرست طبقہ کے ایک ٹیچر جس کا تعلق جموں ڈیویژن سے ہے کو نشانہ بنانے کے بعد وادی میں مسلمانوں او رغیر مسلمو ں دونوں کے ذہنوں میں ایک اضطرابی کیفیت او ر خوف کا ماحول ہے۔