محبوب نگر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے قیام پر سرینواس گوڑ کو کلکٹر کی مبارکباد

   

محبوب نگر ۔ ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے غیر معمولی دلچسپی لیتے ہوئے اور اپنی کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ان ہی کی جدوجہد سے محبوب نگر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کا قیام عمل میں آیا ۔ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے ایک تقریب میں ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے پودا پیش کیا ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ محبوب نگر ، جڑچرلہ ، بھوت پور میونسپلٹی12 زونس اور 143 قصبوں پر مشتمل محبوب نگر اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے قیام سے زبردست ترقی کے مواقع یقینی طور پر فراہم ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی وزیر کی دلچسپی کے نتیجہ میں ضلع ہمہ جہت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔