محبوب نگر میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

محبوب نگر ۔ منصف مجسٹریٹ شریمتی دیپتی دیوی اور موبائل کورٹ مجسٹریٹ تیجو کارتک کے تبادلوں کے ضمن میں بار اسوسی ایشن محبوب نگر کے زیر اہتمام ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔ بار اسوسی ایشن کے صدر ہنمنتو نے صدارت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ تبادلے سرکاری ملازمتوں میں ضروری ہیں لیکن جو عہدیدار دیانتداری اور فرض شناسی سے خدمات انجام دیتے ہیں وہ مقام پر اپنے نقوش چھوڑ جاتے ہیں اور دوسروں کیلئے یہ نقوش ایک مثال بن جاتے ہیں ۔ ججس نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر کام کرنا خود ہمارے لئے بھی خوشگوار یادوں میں شامل ہے ۔ اس موقع پر نائب صدر برھمیا ، سکریٹری لکشما ریڈی ، خازن راجو گوڑ ، سینئیر وکلاء ، پرتاب کمار ، راجندر کمار ، پبلک و گورنمنٹ پلیڈرس و دیگر موجود تھے ۔