محبوب نگر میں دعوت افطار، روح پرور مناظر

   

سینئر قائدین ینم سرینواس ریڈی، ومشی چند ریڈی کے بشمول دیگر برادران وطن کی بھی شرکت
محبوب نگر ۔ 2 اپریل (اسٹیٹ سماچار) ممتاز این آر آئی سینئر کانگریسی قائد الحاج سید عبدالرحمن اشرفی المعروف انور پرنس سجادہ نشین حضرت سید صوفی سرمد ؒ گودل شریف، ضلع ناگر کرنول کی جانب سے یکم اپریل مطابق 21 رمضان العظم بروز پیر یونیک گارڈن فنکشن ہال، مجیب نگر محبوب نگر میں شاندار دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی، امیدوار حلقہ لوک سبھا محبوب نگر ڈاکٹر ومشی چندریڈی، صدر کل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ و صدر قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری، جناب محمد عبید اللہ کوتوال ایڈوکیٹ، صدر تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، سینئر کانگریسی لیڈر ایم سریندر ریڈی، اسد العلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری، قادری نقشبندی مجددی جنرل سکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ، ممتاز سینئر صحافی الحاج محمد عبدالرافع ذکی قادری، نائب صدر ریاستی ٹی یو ڈبلیو جے یو، سینئر صحافی الحاج محمد رفیق احمد قادری، ممتاز قانون داں و سینئر کانگریس قائدین پی وینکٹیش، جناب عود بن احمد بامہیاں نقشبندی صدر مجلس انتظامی مدینہ مسجد، الحاج ناصر بن احمد باہییال نقشبندی بابر شیخ، الحاج مقصود بن احمد باہیال نقشبندی جنرل سکریٹری ضلع کل ہند مجلس اتحاد المسلمین، جناب محمد محسن خان کنوینر کل جماعتی مسلم رابطہ کمیٹی ، محمد سید سجاد ایڈوکیٹ، الحاج سید تقی الدین سابق سکریٹری جہانگیر پیراں ؒ آئی ٹی آئی، الحاج میر قاسم علی، الحاج محمد عبدالنعیم نقشبندی این آر آئی، حافظ محمد فخر الدین امام و خطیب مسجد حنان، محمد بشیر احمد، محمد مکین انصاری، محمد معین مازن انصاری کے علاوہ سینکڑوں افراد بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت کی۔ صدر قاضی صاحب نے دعا کی اسد العلماء مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے نماز مغرب کی امامت کی فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے لئے اقطاع عالم کے مسلمانوںکے لئے رقت آمیز دعا کی۔ جناب سید زین العابدین برادر سجادہ نشین گودل نے مہمانوں کا استقبال و خیرمقدم کیا۔ شال پوشی و گلپوشی کی۔