محبوب نگر میں سڑک حادثہ ، بلدی ملازم ہلاک

   

محبوب نگر /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہفتہ کی شب مستقر محبوب نگر کے مٹوگوڑہ علاقہ میں ایک دلخراش واقعہ میں بلدی ملازم فوت ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب مٹوگوڈہ میں بلدیہ کی گاڑی کے ذریعہ سڑک کے درمیان پولیس پر جھنڈے نصب کئے جارہے تھے ۔ کرناٹک سے آنے والی ایک تیز رفتار بولیرو نے بلدیہ کی گاڑی کو ٹکر دے دی ۔ جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان محمد رحمت جواد پر کام کر رہے تھے گر پڑے اور مقام واقعہ پر ہی فوت ہوگئے اور یہ بلدیہ کے ملازم تھے ۔ مقام واقعہ پر عوام کا ہجوم جمع ہوگیا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پہونچ گئی اور نعش کو گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل محبوب نگر منتقل کیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ عوامی حلقوں میں تعجب ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلدیہ کی ( سرکاری ) گاڑی کے ذریعہ جھنڈوں کی تنصیب کا کام کیسے کیا جارہا ہے ۔ عوام نے متعلقہ عہدیداروں سے فوری اس کی تحقیقات اور کارروائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔