محبوب نگر میں سیٹ کیلئے خواتین کا بس میں جھگڑاشوہروں کا ایک دوسرے پر حملہ

   

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)تلنگانہ اسٹیٹ روڈٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آرٹی سی) کی بس میں سیٹ کے لئے دوخواتین میں ہوئے جھگڑے نے اُ س وقت تنازعہ کی شکل اختیار کرلی جب ان دونوں خواتین کے شوہراس مسئلہ پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے اوردونوں نے بھی ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ترور سے اُپل تک جانے والی آرٹی سی بس میں سیٹ کو روکنے کیلئے ایک خاتون نے اس پر اپنی دستی ڈال دی تاہم اس پر دوسری خاتون نے اعتراض کیا۔ اسی اعتراض پر دونوں میں بحث وتکرار ہوگئی جس نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی اور یہ جھگڑا بڑھتاچلا گیا۔ اسی دوران ان دونوں خواتین کے شوہر اپنی بیویوں کے بیچ بچاوکیلئے آگے آگئے اور ایک دوسرے پر حملہ کردیا۔ یہ واقعہ چلتی بس میں پیش آیا جس کی ویڈیو بس میں سوار بعض مسافرین کی جانب سے لی گئی۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں اس جھگڑے میں دونوں کو شدید برہم دیکھاگیا۔