نظام آباد 25جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی کے چیئرمین محمد عرفان علی کے اعزاز میں ایک پُروقار تہنیتی تقریب کا دارالعلوم سعیدیہ مالاپلی نظام آباد میں انعقاد عمل میں آیا، جس میں مذہبی شخصیات علماء حفاظ نے شرکت کی مولانا عبد القیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ جنرل سکریٹری جمعیتہ دینی تعلیمی بورڈ وخادم دارالعلوم سعیدیہ نے محمد عرفان علی کو اس اہم ذمہ داری پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ریاستی اقلیتوں کی فلاح و بہبود، تعلیمی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر دارالعلوم سعیدیہ کے اسٹاف کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے حافظ محمد فیاض مخدوم محی الدین نے شال پوشی وگل پوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ مولانا ارشد علی قاسمی مولانا ابراراحمد قاسمی مولانا حفیظ علی قمر قاسمی مفتی انتصار الدین قاسمی مفتی عبد الماجد قاسمی مفتی شیخ سہیل قاسمی مولانا اعجاز قاسمی حافظ حنیف حافظ کیف حافظ حامد حافظ عبد الملک کے علاوہ عبد الوحید حافظ مرزا زبیر بیگ وسیم احمد خان ماسٹر ودیگر نے عرفان علی کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔