محمد علی شبیر گھر میں محروس ، چیف منسٹر کے خلاف پولیس میں شکایت

   

نظام آباد :چیف منسٹر آسام ہیمنت شرما کی جانب سے راہول گاندھی پر کئے گئے ریمارک کیخلاف تلنگانہ کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں شکایت کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی تک ایف آئی آر درج نہ کئے جانے پر آج ایس پی آفیسوں کے روبرو دھرنا کی اپیل پر سینئر کانگریسی قائد سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر آج حیدرآباد سے کاماریڈی کیلئے روانہ ہورہے تھے کہ پولیس ان کی قیام گاہ پہنچ کر ان کا محاصرہ کرلیا اور گھر سے باہر جانے نہیں دیا ۔ ضلع کانگریس کاماریڈی کی جانب سے آج کاماریڈی میں ایس پی آفیس پہنچ کر اڈیشنل ایس پی انینا کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو نے چیف منسٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس پروگرام میں ٹائون کانگریس صدرراجو ، اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے صدر محمد سراج الدین کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین بھی موجود تھے ۔