محنت پر ہی کامیابی منحصر ہےاونچا مقام حاصل کرنے کیلئے اعلی سونچ رکھیں : رکن اسمبلی

   

دوباک /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے اپنے بچپن کی تعلیم دوباک کے ہائی اسکول میں ہی کی تھی ۔ ہائی اسکول کیک عمارت بوسیدہ حالت میں دیکھ کر گیارہ کروڑ روپئے منظور کرتے ہوئے خوبصورت عمارت تعمیر کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ اسکول بلڈنگ کے تعمیری کام ہوکر بھی چار سال مکمل ہوچکے ہیں ۔ لیکن اب تک بھی افتتاح نہیں کیا گیا ۔ ہر وقت ہر سال ٹال مٹول کر رہے ہیں ۔ میدک ایم پی کے پی آر کے کہنے کے مطابق کے سی آر نے اس اسکول میں تعلیم شروع کرنے کی ہدایت دئے ہیں ۔ جس سے آج اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات نے نئی عمارت میں کلاسوں کا آغاز کیا ۔ حلقہ اسمبلی دوباک رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے آج اس اسکول کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو نظم و نسق کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا چاہئے ۔ اسکول میں ضروری سہولیات جلد سے جلد فراہم کئے جائیں گے ۔ اس اسکول سے ہی تعلیم حاصل کرکے کئی لوگ اونچے اونچے مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہر کسی کیلئے دوباک ہائی اسکول رول ماڈل سے بعد ازاں ہیڈ ماسٹر اور ایم ای او نے اسکول میں درپیش مسائل کو ایم ایل اے کے سامنے پیش کئے ۔