محکمہ انکم ٹیکس نے مایاوتی کے سابق سکریٹری کی 230کروڑ کی ’بنامی‘ جائیداد کو کیاغرق

,

   

نئی دہلی۔سرکار ی ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ریٹائرڈ ائی اے ایس افیسر نیٹ رام جو سابق چیف منسٹر اترپردیش مایاوتی کے سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں کے پاس سے انکم ٹیکس محکمہ نے 230کروڑ مالیت کی ”بنامی“ جائیداد کو غرق کرلیاہے۔

انہوں نے کہاکہ دہلی نوائیڈا‘ کلکتہ اور ممبئی میں 19غیرمنقولہ جائیدادوں کو محکمہ کی جانب سے جوڑا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک قانونی حکم نامہ نیٹ رام کے خلاف دہلی کی تحقیقاتی یونٹ نے دفعہ 24(3)کے تحت اس سے وابستہ 1988کے ایکٹ میں جاری کیاہے۔

جوڑے گئی جائیدادوں میں دونوں رہائشی اور کمرشیل دونوں ہیں۔مذکورہ افیسر جس نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی کے دور حکومت میں اعلی منصبوں پر فائز رہے کہ گھر پر اسی سال مارچ کے مہینے میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے سب سے پہلے دھاوا کیاتھا

۔محکمہ کی جانب سے 1.64کروڑ روپئے کی نقد رقم‘ مونٹ بلانک کے قلم جو پچاس لاکھ مالیت کہ ہیں اور چار ایس یو وی گاڑی بھی تلاشی کے دوران ضبط کی تھی اور دعوی کیاتھا

کہ تین سو کروڑ کی قیمت کی ”بنامی“ جائیدادوں کے دستاویزات افیسر کے پاس سے ضبط کئے گئے ہیں۔

محکمہ کی دہلی یونٹ مخالف بنامی لین دین قانون کے تحت اس کیس کی جانچ کررہی ہے جو 1988سے کام کررہا ہے جس کو مودی حکومت نے 2016میں مزید اختیارات فراہم کئے ہی