محکمہ ایکسائیز کی کارروائی 10 کیلوگانجہ ضبط

   

خصوصی تلاشی مہم کا انعقاد ، 10 کیلو گرام خشک گانجہ برآمد ، 2 ملزمین گرفتار

کاماریڈی ۔10 جون ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی ضلع کے محکمہ پروہبیشن و ایکسائز نے ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو خشک گانجہ ضبط کرلیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ضلع ایکسائز آفیسر بی ہنمنت راؤ کی ہدایت پر ایکسائز حکام نے کاماریڈی ریلوے اسٹیشن پر خصوصی تلاشی مہم چلائی۔عہدیداروں نے سنبھل پور سے ناندیڑ جانے والی ناگاولی ایکسپریس (ٹرین نمبر 20809) میں تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ تلاشی کے دوران اُن کے قبضہ سے 10 کلو گرام خشک گانجہ برآمد ہوا۔ایکسائز سرکل انسپکٹر سی ایچ سمپت کرشنا کے مطابق گرفتار شدگان کی شناخت مہاراشٹرا کے ضلع جالنہ سے تعلق رکھنے والے سنیل اور پروین کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان نے اڈیشہ کے رایاگڑہ سے گانجہ خرید کر مہاراشٹرا منتقل کرنے کی کوشش کی تھی۔ایکسائز حکام نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر روانہ کر دیا۔ اس کارروائی میں ایکسائز سرکل انسپکٹر سی ایچ سمپت کرشنا، سب انسپکٹر ایم وکرم کمار، ہیڈ کانسٹبلس جان، بلونت راؤ، فاروق اور دیگر عملہ نے دھاوے میں موجود تھے۔