محکمہ سیول سپلائز 75 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کے لیے تیار

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : (سیاست نیوز) : محکمہ سیول سپلائز کی جانب سے اس موسم ربیع میں 75.40 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریدی کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ عہدیداروں کے مطابق ریاستی حکومت نے اس سیزن میں جملہ 7,149 پروکیورمنٹ سنٹرس کھولنے کے لیے تمام تر انتظامات کئے ہیں ۔ جن میں پانچ اضلاع میں 5422 سنٹرس کارکرد ہوچکے ہیں ۔ محکمہ کی جانب سے 25 مارچ کو یہ سنٹرس کھولنا شروع کیا گیا اور باقی چند دنوں میں کھولے جائیں گے ۔۔