مخالفین کی دھمکیوں سے دل برداشتہ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /11 اپریل (سیاست نیوز ) پولیس میں شکایت کے باوجود عدم کارروائی اور مخالفین کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ 42 سالہ شخص راملو جو حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ سوریا پیٹ علاقہ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ اس نے اس کی کار اپنے ساتھی وینکنا کو دی تھی جس نے کار کو زبیر نامی شخص کو فروخت کردیا ۔ اس نے اس بات کی شکایت حیات نگر پولیس میں کرائی تھی ۔ تاہم عدم کارروائی کے سبب یہ پریشان تھا چونکہ وینکنا کے رشتہ دار اس کو ہراساں کر رہا تھا اور دھمکیاں دی جارہی تھی کہ شکایت کو واپس لے لے ۔ پولیس میں شکایت کے باوجود مخالفین کی دھمکیوں سے وہ خوف زدہ ہوگیا اور اس نے 6 اپریل کو علاقہ پر پہونچکر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔