مخالف ساورکر ریمارکس پر معافی مانگیں۔ گڈکری نے راہول سے کہا

,

   

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ سابق کانگریس صدر کو چاہئے کہ وہ بڑا دل کریں اور اپنے ’جرم‘ پر معافی مانگیں
ناگپور۔ مرکزی وزیر نتین گڈکری نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے کہاکہ وہ متوفی ہندوتو ا لیڈر وی ڈی ساورکر سے اپنے حساس ریمارکس پر معافی مانگیں اور کہاکہ ان کی توہین کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔

گاندھی کو یہ بات سمجھنا چاہئے کہ کچھ غلط فہمیوں کے سبب انہوں نے ایک ہندوتوا علامت کی توہین کی ہے مہارشٹرا کے ناگپور شہر کے شنکر نگر میں نکالی گئی ”ساورکر گوراؤ یاترا“کے حصہ کے طور پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے گڈکری نے یہ بات کہی ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ سابق کانگریس صدر کو چاہئے کہ وہ بڑا دل کریں اور اپنے ’جرم‘ پر معافی مانگیں۔گڈکری نے اپنی دہراتے ہوئے کہاکہ ”جس نے ساورکر کی توہین کرنے کا انہیں حق دیاہے؟ساورکر کی توہین کوئی برداشت نہیں کریگا“۔

\گڈکری نے ایک طنزیہ انداز میں گاندھی کا بی جے پی کو ساورکر کی زندگی کے متعلق ملک کے نوجوانوں کو مذکورہ یاترا کے ذریعہ واقف کرانے کا ایک موقع فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

کانگریس کے سابق صدر مسلسل ساورکر کو ان کی رحم کی درخواست کے معاملے پر منظرعام پر لاتے ہوئے نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ان کا اخری حملہ اس وقت سامنے آیاتھا جب انہیں لوک سبھا سے نااہل قراردیاگیاتھا تب انہوں نے کہاتھا کہ ”میرا نام ساور کر نہیں ہے‘ میرا نام گاندھی ہے اور گاندھی کسی سے معافی نہیں مانگتا“۔

بی جے پی اور مہارشٹرا چیف منسٹر یکناتھ شنڈے کی قیادت والی شیو سینا نے ریاست میں ہندوتوا نظریہ ساز کو ریاستی اعزاز کی پیشکش کے لئے ”ساورکر گوراو یاتراوں“ کی شروعات اور گاندھی کی ساورکر پر تنقید وں پر جوابی وار کا آغاز کیاہے