مخالف سکھ1984فسادات۔ مدھیہ پردیش بی جے پی سربراہ کا دعوی کمال ناتھ کے خلاف بہت جلد کاروائی

,

   

شرما سے قبل ریاستی وزیروشواس سارنگ نے بھی فسادات کو لے کر کمل ناتھ پر حملہ کیاتھا۔
بھوپال۔ بی جے پی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر وی ڈی شرما نے اتوار کے روز دعوی کیاہے کہ سنٹر ل ایجنسیاں جو1984مخالف سکھ فسادات کی جانچ کررہے ہیں کانگریس کے سینئر لیڈر او رسابق چیف منسٹر کمل ناتھ کے خلاف بہت جلد الزاما ت عائد کریں گے۔ شرما نے دعوی کیاہے کہ اس معاملے کی جانچ کررہی مرکزی ایجنسیوں کو فسادات میں کمل ناتھ کے رول کی جانکاری ملی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ کانگریس لیڈر سجن کمار پہلے ہی جیل میں ہیں‘ پارٹی کے جگدیش ٹائٹلر کے خلاف ایک چارج شیٹ داخل کردی گئی ہے اور اب تیسرے کانگریس لیڈر کے مبینہ ملوث ہونے کی بھی جانچ کی گئی ہے۔

میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شرما نے کہاکہ ”تمہار(کمل ناتھ)ہاتھوں پر ہزاروں سکھوں کے خون کے دھبے ہیں۔ سی بی ائی کی تحقیقات سے 1984میں ہلاک ہونے والے سکھوں کے افراد خاندان کافی خوش ہیں۔

اس معاملے میں ملوث دو لوگ(جگدیش ٹائٹلر اورسجن کمار) پہلے ہی جیل میں ہیں‘ اور اب تیسرے کانگریس بھی بہت جلد جیل جائیں گے“۔ ہفتہ کے روز سی بی ائی نے نئی دہلی کے ایک خصوصی عدالت میں ٹائٹلر کے خلاف1984فسادات کے دوران پل بنگاش علاقے میں تین لوگوں کے قتل اورایک گرودارہ کو نذر آتش کرنے کے معاملے میں ایک چارج شیٹ داخل کی ہے۔

شرما سے قبل ریاستی وزیروشواس سارنگ نے بھی فسادات کو لے کر کمل ناتھ پر حملہ کیاتھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ”کانگریس نے ہمیشہ تقسیم کی سیاست کی ہے۔

میں کانگریس کی قیادت سے درخواست کرتاہوں کہ وہ مخالف سکھ فسادات میں ملوث ملزمین کو نکال پھینکیں۔ورنہ یہ واضح ہوجائیگا کہ کانگریس ایک ایسے شخص کی قیاد ت میں الیکشن لڑنا چاہتی ہے جس پر سکھو ں کے قتل کاالزام ہے“۔

ان حملوں کو جواب دیتے ہوئے کانگریس مدھیہ پردیش یونٹ نے ایک بیان میں کہاکہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی نے ریاست کی عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیاہے۔

ریاستی کانگریس کے میڈیا انچارج کے کے مشرا نے کہاکہ ”بی جے پی کو اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ مدھیہ پردیش میں اقتدار سے بیدخل ہورہی ہے او رانہیں کمل ناتھ کی پالیسیوں کا بھی خوف ہے‘ اسی وجہہ سے لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے وہ جھوٹاپروپگنڈہ تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں“۔