مخالف مسلم نعرے لگانے والے تمام گرفتار شدگان کاتعلق آر ایس ایس سے

,

   

داسانا دیوی مندر کے صدر پجاری یاتی نرسنگ آنند سروسی نے مبینہ دعوی پر دعوی کیاکہ جنتر منتر پر مخالف مسلم نعرے لگانے پر حالیہ میں گرفتار ہونے والے تمام مرد آر ایس ایس کے کارکنان ہیں۔ انٹرنٹ پر گشت رہے ایک ویڈیومیں نرسنگ آنند دعوی کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے ”اپنے حامیو ں کو دھوکہ دیاہے“۔

اس ماہ کی ابتداء میں نئے دہلی میں جنتر منتر پر مخالف مسلم نعرے لگائے گئے تھے۔اسی کے ساتھ سوشیل میڈیاپر بڑے پیمانے پر برہمی کے بعد دہلی پولیس نے بی جے پی دہلی ترجمان اشونی اپادھیائے کے بشمول اٹھ لوگوں کو گرفتار کیا‘ اور اپادھیائے کو فوری ضمانت پر رہا کردیا۔

ان گرفتاریو ں پر ردعمل پیش کرتے ہوئے مذکورہ متنازعہ پجاری مودی حکومت اورآر ایس ایس کے ساتھ مایوسی کا اظہار کیا وہ گرفتارشدگان کو ضمانت پر رہا ہونے کاموقع نہیں دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ گرفتار ملزمین آرایس ایس کے لوگ اوروزیراعظم نریندر مودی کے سخت حامی ہیں۔

نرسنگ آنند کہہ رہے ہیں کہ”انہوں نے کبھی ایک لفظ آر ایس ایس اور نریندرمودی کے خلاف کبھی ایک لفظ نہیں کیا اور ہمیشہ مودی کی حمایت میں رہتے ہیں“ اورمزید کہاکہ مذکورہ ملزمین ہمہ وقت ”بی جے پی کی حمایت والا ماحول تشکیل“ دینے میں وقت لگارہے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ دیپک سنگھ او رآزاد ونود یہ دونوں ملزمین ان کے بیٹے جیسے ہیں اور بی جے پی او رآر ایس ایس کے لئے سخت محنت کی ہے۔

نرسنگ آنند نے انہیں گرفتار کرنے پر دہلی پولیس کو شدید تنقید کانشانہ بنایا اور بی جے پی پر دھوکہ دینے کاالزام عائد کیا ہے۔

اس سے قبل پریس کلب آف انڈیا میں پیغمبر اسلام ﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ کلمات کے ذریعہ اس سے قبل نرسنگ آنند نے سرخیوں بٹوری تھیں۔

مائیکرو بلاگینگ سائیڈ پر نفرت پھیلانے کے معاملہ میں حال ہی میں نرسنگ آنند کے اکاونٹ پر امتناع عائد کردیاگیاتھا۔