مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/25 جون، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ وی وی ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا یہ شخص گرین پارک کالونی میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص آج فوت ہوگیا۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 55 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کشائی گورہ علاقہ میں رہتا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔