مختلف وجوہات پر تین افراد کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مالی پریشانیوں ، کاروبار میں نقصان اور گھریلو مسائل کے سبب پیش آئے خود کشی کے تین علحدہ واقعات میں تین افراد نے خود کشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 46 سالہ چیتنیہ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ہاوزنگ بورڈ کالونی مولا علی میں رہتا تھا ۔ 8 اپریل کے دن اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق اس شخص کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص دیویندرم جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا بالایا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے آج اس کے مکان سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس شخص نے گھریلو مسائل سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ہوگا ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ شخص بھگونت ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن سرینواس ریڈی کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص کاروبار میں نقصان سے دل برداشتہ ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔